ہیڈلائنز


بلدیاتی انتخابات، پنجاب کے 12 اضلاع میں فوج اور رینجرز تعینات کرنے کی منظوری

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں پنجاب کے 12 اضلاع میں فوج اور رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ چیف الیکشن کمشنر سرداررضا محمد کی زیرصدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری داخلہ پنجاب، سیکریٹری بلدیات، آئی جی، ڈی جی ملٹری سمیت الیکشن کمیشن کے حکام سمیت تمام 12 اضلاع کے ڈی آر اوز نے بھی شرکت کی جب کہ اس موقع پر بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے انتخابات کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب کے 12 اضلاع میں سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور فوج کی 44 اور رینجرزکی 8 کمپنیاں کوئیک رسپانس کےطورپرتعینات کی جائیں گی۔
اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں پنجاب کے لئے 3 کروڑ 41 لاکھ 7 ہزار911 بیلٹ پیپرز جب کہ سندھ میں 1 کروڑ57 لاکھ 67 ہزار674 بیلٹ پیپرز چھاپے جا رہے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا سلسلہ فوج کی نگرانی میں جاری ہے،انتخابات کے لیے  پنجاب کے12 اضلاع جب کہ سندھ میں کراچی کے 6 اضلاع میں پولنگ ہوگی۔ 5 دسمبر کو پنجاب کے جن اضلاع میں پولنگ ہوگی ان میں راولپنڈی، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور،سیالکوٹ سمیت مظفرگڑھ ،لیہ ،رحیم یارخان، سیالکوٹ، نارووال، خوشاب، جھنگ اورراجن پور شامل ہیں۔ جب کہ پنجاب میں چیرمین،وائس چیرمین کے لئے نیلے رنگ کابیلٹ پیپرہوگا۔
دوسری جانب  سندھ کے اضلاع میں کراچی ویسٹ، کراچی ایسٹ، کراچی ساؤتھ ، کراچی سینٹرل، کورنگی اورملیرکے اضلاع شامل ہیں جہاں چیرمین اوروائس چیرمین کے لئے سبزرنگ کا بیلٹ پیپر چھاپا جارہاہے جب کہ مجموعی طور پر ایک کروڑ 57 لاکھ 67 ہزار 674 بیلٹ پیپرزچھاپے جائیں گے۔

Mostly sunny

15°C

اسلام آباد

Mostly sunny
Humidity: 51%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Sunday 11°C / 20°C Mostly sunny
Monday 11°C / 20°C Sunny
Tuesday 13°C / 18°C Partly cloudy
Wednesday 11°C / 20°C Sunny
Thursday 10°C / 20°C Sunny
Friday 11°C / 17°C Sunny
Saturday 12°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ