ہیڈلائنز


ناروے میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کے عمل میں تیزی

Written by | روزنامہ بشارت
اسلام آباد: ناروے میں غیر قانونی تارکین وطن کو ملک سے بے دخل کرنے قوانین پر عمل درآمد کے بعد یورپی ملک سے پاکستانیوں کو نکالنے کا سلسلہ بھی تیز ہوگیا ہے اور اب تک 2 درجن سے زائد پاکستانیوں کو ملک بدر کیا جاچکا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ناروے میں غیرقانونی طورپررہائش پزیر افراد کو بے دخل کرنے کے قوانین پرعمل درآمد کے بعد سے اب تک 30 پاکستانیوں کو اسلام آباد بھیجا جا چکا ہے اورآئندہ آنے والے دنوں میں اس عمل میں تیزی کا امکان ہے، نئے قوانین کے مطابق روس یا کسی دوسرے ملک سے ناروے پہنچنے والے پاکستانیوں کی پناہ کی درخواست پرغور نہیں کیا جائے گا کیونکہ زیادہ تر پاکستانی روسی سرحد کے ذریعے ناروے میں داخل ہوتے ہیں۔اسلام آباد میں ناروے کے سفارتخانے میں تارکین وطن کے اتاشی توربن کلاند کا کہنا تھا کہ ان کے ملک میں سیاسی پناہ لینے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کی وجہ سے مسائل اس قدر بڑھ چکے ہیں کہ ان سے نمٹنے کے لیے وسائل کم پڑرہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تک 400 پاکستانی ناروے میں سیاسی پناہ کی درخواست کرچکے ہیں جو پچھلے برس کے مقابلے میں 4 گنا زیادہ ہے۔ناروے کے امیگریشن اتاشی نے کہا کہ ان کی حکومت کے علم میں ہے کہ ناروے سے بیدخل کیے جانے والے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے طریقہ کارپرپاکستان کواعتراض ہے لیکن غیرقانونی طورپرمقیم افراد کی بے دخلی کا نیا طریقہ کار زیادہ محفوظ اورتیز ہے جس پرحکومت پاکستان نے بھی اتفاق کیا ہے۔واضح رہے کہ ناروے کی پارلیمنٹ نے حال ہی میں ایک بل منظور کیا ہے جس کے تحت پولیس کو ان افراد کو حراست میں لینے کا اختیار دے دیا گیا ہے جن کے بارے میں یہ تاثر ہو کہ ان کی سیاسی پناہ کی درخواست منظور ہونے کا امکان بہت کم ہے۔
Clear

25°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 79%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 25°C / 31°C Thunderstorms
Saturday 25°C / 29°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 28°C Thunderstorms
Monday 22°C / 27°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 21°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ