ہیڈلائنز


پاکستان کو عالمی امن کیلئے اپنے تاریخی کردار پر فخر ہے، جنرل راحیل شریف

Written by | روزنامہ بشارت

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہےکہ پاکستان کو عالمی امن کے لیے اپنے تاریخی کردار پر فخر ہے جب کہ پاک فوج عالمی امن کے قیام کی کوششوں میں شرکت اپنا فرض سمجھتی ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آئیوری کوسٹ دورہ کیا اور وہاں تعینات پاکستانی فوج کے جوانوں اور افسران سے ملاقات کی اور ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ ترجمان کے مطابق جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے دستوں کی اقوام متحدہ کے جھنڈے تلے امن کی کوششیں قابل ستائش ہیں، پاکستان کو عالمی امن کے لیے اپنے تاریخی کردار پر فخر ہے۔
جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاکستان امن مشنز کو درپیش چیلنجز سے مکمل طور پر آگاہ ہے، ہمارا امن دستہ چیلنجز سے نمٹنے کےلئے پرعزم ہے اور پاکستانی فوج اقوام متحدہ کے امن مشنز میں کلیدی کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نےکہا کہ ہمارے فوجی دستے اقوام متحدہ اور پاکستان کا جھنڈا سربلند رکھے ہوئے ہیں کیونکہ پاک فوج عالمی امن کے قیام کی کوششوں میں شرکت اپنا فرض سمجھتی ہے اوردنیا بھر میں سبز ہلالی پرچم کی سربلندی کے لیے کام کرتی رہے گی۔

Partly cloudy

11°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 49%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Sunday 12°C / 20°C Mostly sunny
Monday 12°C / 20°C Mostly sunny
Tuesday 12°C / 20°C Mostly sunny
Wednesday 12°C / 18°C Sunny
Thursday 11°C / 18°C Sunny
Friday 11°C / 17°C Sunny
Saturday 11°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ