ہیڈلائنز


نظام صلوٰۃ کا کلینڈر جاری، ملک بھر میں نماز جمعہ ڈیڑھ بجے ہوگی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے نظام صلوٰۃ کے حوالے سے یکم جنوری 2016 سے 31 دسمبر 2016 تک نمازوں کے اوقات پرمبنی ترمیم شدہ کیلنڈر جاری کردیا ہے۔ وزیر مذہبی امورسرداریوسف نے یہ کیلنڈرایک تقریب میں جاری کیا، مذکورہ کیلنڈرکے تحت سال بھرپورے ملک میں جمعے کی نماز ڈیڑھ بجے ادا ہوگی۔ اس موقع پر سردار یوسف نے بتایا کہ سرکاری میڈیا پر اذان نشر کرنے کے حوالے سے وزارت اطلاعات سے بات چیت کی جا رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ نظام صلوٰۃ اسلام آباد کے ساتھ ساتھ پورے ملک میں نافذ کیاجارہاہے، اس حوالے سے نظام صلوٰۃ کمیٹی کا کرداراہم ہے۔ نظام صلوٰۃ کمیٹی میں مولانا عبدالعزیز، مولانا ضمیر احمد ساجد، ہاورن رشید، عرفان مفتی، حافظ شیرازی، حفیظ الرحمٰن، علامہ سجاد نقوی اور مولانا ہادی شامل ہیں۔ سرداریوسف نے بتایا کہ ملک کے تعلیمی اداروں میں بھی نماز کے اوقات پر عملدرآمد کرایا جائے گا، دارالحکومت کی 900 مساجد میں نظام صلوٰۃ کا کیلنڈر بھجوا دیا گیا ہے جو مساجد میں آویزاں کیا جائے گا۔

Mostly cloudy

12°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 49%
Wind: N at 11.27 km/h
Saturday 11°C / 20°C Partly cloudy
Sunday 12°C / 20°C Mostly sunny
Monday 12°C / 20°C Mostly sunny
Tuesday 12°C / 20°C Mostly sunny
Wednesday 12°C / 18°C Sunny
Thursday 11°C / 18°C Sunny
Friday 11°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ