ہیڈلائنز


پیرس حملوں کے بعد مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز جرائم افسوسناک ہیں، پاکستان

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کو اسلام سے جوڑنے کی کوشش کی جارہی ہے اور پیرس حملوں کے بعد مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم افسوسناک ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ قاضی خلیل اللہ نے میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں اور اسلام پرامن دین ہے جو امن و آشتی کی دعوت دیتا ہے تاہم دہشت گردی کو اسلام سے جوڑنے کی کوشش کی جارہی ہے اور پیرس حملوں کے بعد مسلمانوں کے خلاف نفرت میں اضافہ ہوا ہے جو کہ افسوسناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کوترکی اورروس کےدرمیان کشیدگی پر تشویش ہے اور روسی طیارے کے واقعہ کےبعدکی صورتحال پرنظررکھےہوئے ہیں جب کہ پھانسیوں پر بنگلادیشی ہائی کمیشن سے جواب طلب کیا جائے گا اور پاکستان شام میں صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے۔

Partly cloudy

8°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 61%
Wind: NNW at 17.70 km/h
Saturday 5°C / 14°C Sunny
Sunday 8°C / 16°C Partly cloudy
Monday 10°C / 19°C Partly cloudy
Tuesday 11°C / 19°C Sunny
Wednesday 11°C / 18°C Sunny
Thursday 10°C / 17°C Sunny
Friday 10°C / 18°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ