ہیڈلائنز


گذشتہ 2 سال میں ریونیو میں 33 فیصد اضافہ ہوا، اسحاق ڈار

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزير خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ گذشتہ 2 سال ميں ريونيو ميں 33 فيصد اضافہ ہوا جب کہ ٹيكس اور جی ڈی پی كی شرح بہتر ہوئی ہے۔ اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے چیرمین ایف بی آر نثار محإد نے ملاقات کی جس میں ايف بی آر كے اعلیٰ حكام بھی موجود تھے جب کہ ملاقات ميں ريونيو اكٹھا كرنے سے متعلق مستقبل كے روڈ ميپ پر بات چيت کی گئی اور رواں مالی سال 16-2015 كے لیے مقررہ اہداف كو پوراكرنے كی حكمت عملی پربھی تبادلہ خيال كيا گيا ہے۔ اجلاس ميں چيرمين ايف بی آرنے وزيرخزانہ كو ريونيو كے حوالے سے اٹھائے گئے مختلف اقدامات سے آگاہ کیا اور انہیں يقين دلايا كہ ہماری ٹيم رواں مالی سال كے اہداف كے حصول كويقينی بنانے كے لئے ہرممكن كوشش كرے گی۔
اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا كہ اجتماعی كوششوں اور لگن سے ايف بی آر كو گزشتہ 2 سالوں ميں 33 فيصد ريونيو گروتھ ميں اضافہ حاصل ہوا جب کہ ٹيكس اداكرنے والوں كی تعداد بھی 7 لاكھ سے 10 لاكھ تک ہوگئی تاہم انتظامی اقدامات كے ذريعے ٹيكس بيس كو بڑھانے كی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ايف بی آر كی نئی ٹيم كو ان كی كاميابی كومزيد بڑھانے كی ضرورت ہے۔

Thunderstorms

28°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 68%
Wind: WSW at 11.27 km/h
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 21°C / 24°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 28°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ