ہیڈلائنز


جنرل راحیل شریف کا برازیل کے فوجی ہیڈ کوارٹر میں شاندار استقبال، توپوں کی سلامی

Written by | روزنامہ بشارت

ریو ڈی جنیرو: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا برازیل کے دورے کے دوران شاندار استقبال کیا گیا ہے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر بھیجے گئے پیغام کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے برازیل کے آرمی ہیڈ کوارٹرزکا دورہ کیا جہاں انہیں برازیل آرمی ہیڈ کوارٹرزمیں گارڈ آف آنر اور 19 توپوں کی سلامی پیش کی گئی۔ بعد ازاں جنرل راحیل شریف نے برازیل کے چیف آف جائنٹ اسٹاف جنرل جوزکارلوس سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور عسکری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس سے قبل چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے برازیل کے وزیر دفاع سے ملاقات کی۔ جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان برازیل کے ساتھ دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرنا چاہتاہے۔ جنرل راحیل شریف نے برازیل کے وزیر دفاع کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔

Cloudy

13°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 54%
Wind: NW at 11.27 km/h
Friday 4°C / 13°C Sunny
Saturday 5°C / 13°C Sunny
Sunday 7°C / 16°C Partly cloudy
Monday 10°C / 18°C Mostly cloudy
Tuesday 13°C / 17°C Sunny
Wednesday 9°C / 17°C Sunny
Thursday 9°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ