ہیڈلائنز


افغانستان میں امن اور ترقی کیلئے اسکی مدد کو تیار ہیں، وزیراعظم نواز شریف

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پرامن، خوشحال اورترقی یافتہ افغانستان پاکستان اورخطے کے مفاد میں ہے جب کہ افغانستان میں امن اور ترقی کے لیے اس کی مدد کو تیار ہیں۔
اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف سے افغان وزیر خزانہ عقیل حکیمی نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے وفود بھی شریک تھے جب کہ اس موقع پر وزیراعظم اور افغان وزیر خزانہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات سمیت اقتصادی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
افغان وزیر خزانہ سے ملاقات میں وزیراعظم نے افغان صدر اشرف غنی کی قیادت میں دونوں ممالک کے درمیان مثبت انداز میں بڑھتے ہوئے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا جب کہ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغانستان کو پر امن اور مستحکم پڑوسی دیکھنا چاہتے ہیں جس کے لیے اس کی مدد کو تیار ہیں۔
وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں جب کہ پرامن اور خوشحال اورترقی یافتہ افغانستان پاکستان اورخطے کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں برادرانہ اسلامی ملکوں کے درمیان مفاہمت برقرار رہنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ 5 ارب ڈالر کے تجارتی حجم کے ہدف کے حصول کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔ افغان وزیرخزانہ نے افغانستان میں ترقی اور امن و استحکام کے لیے خصوصی دلچسپی لینے پر وزیراعظم نوازشریف کا شکریہ ادا کیا۔


Read Basharat Online

 

 

PentaBuilders

روزنامہ بشارت ٹویٹر


Follow Daily_Basharat on Twitter
Clear

26°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 59%
Wind: E at 6.44 km/h
Friday 22°C / 32°C Sunny
Saturday 25°C / 33°C Sunny
Sunday 27°C / 33°C Partly cloudy
Monday 26°C / 33°C Thunderstorms
Tuesday 25°C / 30°C Thunderstorms
Wednesday 22°C / 26°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ