ہیڈلائنز


ماڈل ایان علی کو پاسپورٹ کی واپسی سے متعلق درخواست کا فیصلہ پھر مؤخر

Written by | روزنامہ بشارت

راولپنڈی: کسٹم عدالت کے جج کی غیر حاضری کے باعث ماڈل ایان علی کی پاسپورٹ حوالگی سے متعلق درخواست پر فیصلہ 25 نومبر تک ملتوی ہوگیا ہے۔ راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ کیس کی ملزمہ ایان علی کے پاسپورٹ کی واپسی سے متعلق درخواست پر فیصلہ آج سنایا جانا تھا تاہم کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب احمد کی رخصت کے باعث فیصلہ موخر کردیا گیا ہے۔ کسٹم عدالت 25 نومبر کو ماڈل گرل کی درخواست پر فیصلہ سنائے گی۔ واضح رہے کہ ایان علی رواں برس کے اوائل میں اسلام آباد ایئرپورٹ پر لاکھوں دالر بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی تھیں۔

Partly cloudy

18°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 46%
Wind: SE at 6.44 km/h
Sunday 11°C / 20°C Mostly sunny
Monday 11°C / 20°C Sunny
Tuesday 13°C / 18°C Partly cloudy
Wednesday 11°C / 20°C Sunny
Thursday 10°C / 20°C Sunny
Friday 11°C / 17°C Sunny
Saturday 12°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ