ہیڈلائنز


عمران خان کی باتوں پر اتنا کہوں گا کہ اللہ پاک انکو ہدایت دے، وزیراعظم نواز شریف

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کی دھاندلی کی باتوں پر اتنا کہوں گا کہ اللہ پاک ان کو ہدایت دے۔ بلدیاتی انتخابات میںمسلم لیگ ن پر بھروسہ کرنے پر پوری قوم کا شکرگزار ہوں۔مسلم لیگ عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور کامیابی کے بعد اور زیادہ محنت کرنی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر قوم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عوام کے مسلم لیگ ن پر اعتماد کرنے پر ان کا شکرگزار ہوں ۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں کامیابی عوام کے ووٹوں سے ملی،عوام کی جانب سے مسلم لیگ ن کو کامیاب کروانے پر قوم کا مشکور ہوں ۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب ےس دھاندلی کے الزامات سے متعلق وزیراعظم کاکہنا تھا کہ عمران خان کی دھاندلی کی باتوں پر اتنا کہوں گا کہ اللہ پاک ان کو ہدایت دے۔

Thunderstorms

28°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 68%
Wind: WSW at 11.27 km/h
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 21°C / 24°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 28°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ