ہیڈلائنز


الیکشن کمیشن کا آئندہ بلدیاتی انتخابات اپنی نگرانی میں نہ کرانے پر غور

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے آئندہ بلدیاتی انتخابات کاانعقاداپنی نگرانی میںنہ کرانے پر غور شروع کردیاہے، الیکشن کمیشن باضابطہ طور پر انتخابی اصلاحات کمیٹی میں آئین کے آرٹیکل 140 اے اور 219 میں ترمیم کرانے کامطالبہ کرے گا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ذرائع نے بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے اپنی ذمے داریاں صرف عام انتخابات اور سینیٹ الیکشن تک محدود کرنا چاہتا ہے اور معلوم ہوا ہے کہ الیکشن کمیشن 18 ویں ترمیم کے تحت بلدیاتی انتخاب کے انعقادسے متعلق دی جانے والی ذمے داریوںسے دست بردار ہوناچاہتاہے، حالیہ بلدیاتی انتخابات کے دوران سیاسی جماعتوںنے الیکشن کمیشن پر جانب داری کاالزام لگایاتھاجبکہ الیکشن کمیشن نے خود بھی محسوس کیاہے کہ اتنے بڑے پیمانے پر انتخاب کے انعقاد کے لیے عملہ دستیاب نہیں ہوتااورصوبائی حکومتوں کی جانب سے فراہم کردہ عملہ بھی اس طرح سے ہدایات پر عمل نہیں کرتاجیسا ان کی ذمے داریوں میں شامل ہوتاہے۔
الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیاہے کہ انتخابی اصلاحات کمیٹی میں یہ مطالبہ کیاجائے گاکہ الیکشن کمیشن کی ذمے داریاں 1973کے آئین کے مطابق واپس کی جائیں اور 18ویں ترمیم میں بلدیاتی انتخابات میں جوذمے داریاں الیکشن کمیشن کو سونپی گئی ہیں وہ واپس صوبائی حکومتوں کوہی دی جائیں۔ دوسری جانب ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ این اے19کے ضمنی انتخابات میں بائیومیٹرک سسٹم کاتجربہ ناکام ہونے کے بعد بائیومیٹرک کومزید استعمال کرنے سے پہلے اس میںسامنے آنے والی خامیوں کو دور کیا جائیگا جس کے بعدہی ووٹرزکی تصدیق کامزید تجربہ کیاجائے گا۔


Read Basharat Online

 

 

PentaBuilders

روزنامہ بشارت ٹویٹر


Follow Daily_Basharat on Twitter
Sunny

26°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 59%
Wind: WNW at 6.44 km/h
Saturday 24°C / 33°C Mostly sunny
Sunday 26°C / 33°C Mostly sunny
Monday 26°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 25°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 21°C / 27°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 23°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ