ہیڈلائنز


افغان مہاجرین کو مزید 2 سال پاکستان میں قیام کی اجازت دینے کا فیصلہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: حکومت ملک میں رہائش پذیر 14 لاکھ 50 ہزار سے زائد رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی 31دسمبر2015 تک مکمل کرنے میں ناکام ہوگئی، 2 سال مزید قیام کے لیے پلان منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کو بھجوا دیا گیا۔
پاکستان میں قیام پذیرافغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن 31 دسمبر 2015مقررکی گئی تھی، 2002ء سے جاری رضاکارانہ واپسی کے تحت اب تک پاکستان سے 39 لاکھ افغان پناہ گزین اپنے ملک واپس جاچکے ہیں، رواں سال اب تک 60 ہزار افغان مہاجرین رضاکارانہ طور پر وطن واپس جاچکے ہیں۔ ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ وفاقی حکومت نے 2012میں پاکستان میں قیام پذیر رجسٹرڈ 15لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی وطن واپسی کیلیے ڈیڈ لائن 31دسمبر 2015 مقرر کی گئی تھی تاہم تاحال افغان مہاجرین کی وطن واپسی نہیں ہوسکی۔
ذرائع کے مطابق افغان حکومت، یو این ایچ سی آر اور وزارت سیفران کے سہ فریقی کمیشن نے پاکستان میں قیام پذیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا نیا پلان تیار کیا ہے جس پر وزارت سیفران نے چاروں صوبوں کے حکام سے مشاورت کے بعدمہاجرین کی وطن واپسی کا نیا دو سالہ پلان حتمی منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو بجھوا دیا ہے اور وفاقی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پلان کی منظوری دے دی جائے گی۔


Read Basharat Online

 

 

PentaBuilders

روزنامہ بشارت ٹویٹر


Follow Daily_Basharat on Twitter
Sunny

26°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 59%
Wind: WNW at 6.44 km/h
Saturday 24°C / 33°C Mostly sunny
Sunday 26°C / 33°C Mostly sunny
Monday 26°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 25°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 21°C / 27°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 23°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ