ہیڈلائنز


ایک برس میں 10 ارب روپے سے زائد کی بجلی چوری کا انکشاف

Written by | روزنامہ بشارت
اسلام آباد: 2014-15  کے دوران ملک بھر میں 10 ارب روپے سے زائد کی بجلی چوری کئے جانے کا اانکشاف ہوا ہے۔ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق مالی سال برائے 15-2014 کے دوران تقسیم کار کمپنیاں بجلی نادہندگان کے خلاف کارروائی کرنے میں  ناکام رہیں  جس کے باعث بجلی بل ادا نہ کرنے والے صارفین نے کنکشن منقطع ہونے کے باوجودغیرقانونی بجلی استعمال کی۔ قانون کے تحت بجلی نادہندگان کے کنکشنز منقطع کرنے کے بعد ان کے میٹر سمیت تمام آلات متعلقہ تقسیم کار کمپنی میں  جمع کروائے جاتے ہیں  تاکہ ان کا غلط استعمال نہ ہو لیکن تقسیم کار کمپنیوں  کی طرف سے ایسا نہیں  کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق صرف گجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) میں 9 ارب 19 کروڑ 61 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا گیا۔ اس کے علاوہ ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) میں 91 کروڑ سترہ لاکھ روپے سے زائد کی بجلی استعمال کی گئی لیکن اس کا بل وصول نہیں  کیا گیا۔ کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) میں 14کروڑ41لاکھ روپے سے زائد کی بجلی لائن لاسز کی نذر ہو گئی اور اس کے بل وصول نہیں  کیے گئے۔ (function(i,s,o,g,r,a,m){i['GoogleAnalyticsObject']=r;i[r]=i[r]||function(){ (i[r].q=i[r].q||[]).push(arguments)},i[r].l=1*new Date();a=s.createElement(o), m=s.getElementsByTagName(o)[0];a.async=1;a.src=g;m.parentNode.insertBefore(a,m) })(window,document,'script','//www.google-analytics.com/analytics.js','ga'); ga('create', 'UA-68447220-1', 'auto'); ga('send', 'pageview');
Clear

25°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 79%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 25°C / 31°C Thunderstorms
Saturday 25°C / 29°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 28°C Thunderstorms
Monday 22°C / 27°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 21°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ