ہیڈلائنز


اسلام آباد اور لاہور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں سمیت لاہور اور اسلام آباد میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق فاٹا، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے اور ریکٹراسکیل پر اس کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکزافغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ ہے۔
خیبرپختونخوا کے جن شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ان میں پشاور،مانسہرہ،ہری پور، سوات، شانگلہ، مالاکنڈ، نوشہرہ، دیر،ہنگو، بشام، کوہستان اورکوہاٹ شامل ہیں۔ لاہوراور اسلام آباد سمیت پنجاب کے جن اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ان میں شیخوپورہ، سیالکوٹ،گوجرانوالہ، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین ، گوجرانوالہ، میانوالی، خوشاب، ساہیوال،نارروال، حافظ آباد، قصوراوروہاڑی شامل ہیں جب کہ کوٹلی آزاد کشمیراور خیبرایجنسی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

Sunny

13°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 46%
Wind: NW at 11.27 km/h
Thursday 11°C / 19°C Partly cloudy
Friday 11°C / 20°C Sunny
Saturday 13°C / 20°C Mostly sunny
Sunday 13°C / 20°C Partly cloudy
Monday 13°C / 18°C Sunny
Tuesday 10°C / 17°C Sunny
Wednesday 10°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ