ہیڈلائنز


اسلام آباد ایئرپورٹ پر منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، غیرملکی سمیت 2 ملزم گرفتار

Written by | روزنامہ بشارت

راولپنڈي: بے نظیرانٹر نیشنل ایئرپورٹ پرتعینات حکام نے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے غیر ملکی شہری سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں بے نظیر ائیر پورٹ پراے ایس حکام نے نجی ائیرلائن کی پرواز کیوآر 633 سےدوحہ جانے والے لاہور کے رہائشی محمد اقبال کے سامان سے ایک کلو200 گرام ہیروئن برآمد کی جب کہ ملزم کواے ایس ایف نے حراست میں لے کر اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا گیا جہاں اس سے تفتیش جاری ہے۔ دوسری جانب بے نظیرائیر پورٹ پرہی غیر ملکی پرواز سے اسلام آباد پہنچنے والے زمبین باشندے کے پیٹ میں منشیات بھرے کیپسول کی موجودگی کا انکشاف ہوا تو متعلقہ حکام نے اسے حراست میں لے کر اسپتال منتقل کردیا جہاں اس کے پیٹ سے کوکین بھرے درجنوں کیپسول برآمد کرلئے۔

Thunderstorms

28°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 73%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Thursday 24°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ