ہیڈلائنز


پاک فوج دہشتگردی کیخلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائے گی، جنرل راحیل شریف

Written by | روزنامہ بشارت

واشنگٹن: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائے گی جب کہ ہم ہمسایہ ممالک سےعزت اوروقار کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں۔ واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں دانشوراور ممتاز پاکستانی و امریکی باشندوں سمیت دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی جب کہ اس موقع پر آرمی چیف راحیل شریف نے پاک امریکا دفاعی اور انسداد دہشت گردی تعاون پراظہار کا اطمینان کیا۔ جنرل راحیل شریف کا اپنے دورہ امریکا کے حوالے سے کہنا تھا کہ دورے میں پاکستان اورامریکا نے اپنے مشترکہ مفادات کولاحق خطرات پرتبادلہ خیال کیا ہے۔ تقریب سےخطاب کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف نے کہا کہ ملکی سلامتی کے لیے پاک فوج کا عزم غیر متزلزل ہے، پاک فوج اندرونی اوربیرونی خطرات سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہے، ہم اپنے شہدا کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور پاک فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائے گی۔ آرمی چیف نے کہا کہ ہم ہمسایہ ممالک سےعزت اوروقار کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں۔

Clear

27°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 78%
Wind: NNW at 6.44 km/h
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 25°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Sunny
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ