ہیڈلائنز


پاکستان میں لوگوں کو طلاق یافتہ عورت پر کیچڑ اچھالنے کا لائسنس مل جاتا ہے، ریحام خان

Written by | روزنامہ بشارت

لندن: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے طلاق کے بعد مکمل خاموشی اختیار نہیں کی بلکہ وہ غیر ملکی میڈیا اور سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر اپنے خیالات کا اظہار کررہی ہیں جب کہ اب ریحام خان کا کہنا ہے کہ طلاق یافتہ عورت کو پاکستان معاشرے میں مجرم سمجھ کر ہر کوئی اس پر الزامات لگانا شروع کردیتا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے  انٹرویو میں ریحام خان نے کہا کہ عمران سے طلاق کے بعد لوگوں نے سوشل میڈیا پر ان کے خلاف مہم شروع کردی اوریہ پاکستانی معاشرے کا المیہ ہے کہ طلاق لیتے ہی لوگوں کو اس بات کا لائنسس مل جاتا کہ وہ اس پر کچیڑ اچھالنا شروع کردیں اور ان کے خلاف بھی لوگوں نے الزامات کا ایک سلسلہ شروع کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ سیاسست میں حصہ لینے کا ارادہ نہیں رکھتیں کیونکہ وہ صحافی ہیں اور اس کے لیے انہوں نے بہت جدوجہد کی اور مستقبل میں بھی پاکستانی صحافت کو اختیار کریں گی اور خواتین کے حقوق کے لیے جدوجہد کرتی رہیں گی۔
ریحام خان کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں نے عمران سے شادی کےبعد 10 ماہ تک میرے بچوں کے خلاف مہم شروع کررکھی اور انہیں آزادی مل گئی کہ وہ جو چاہیں مجھ پر الزام لگائیں۔ انہوں نے کہا کہ جب عورت کو طلاق ہوجاتی ہے تو ہمارے معاشرے میں وہ لوگوں کے لیے مجرم بن جاتی ہے اور ہر ایک کو لائنسس مل جاتا ہے کہ وہ جو چاہے الزام لگائے اس لیے کئی ایسے الزامات لگائے جاتے ہیں جن کی کوئی بنیاد ہی نہیں ہوتی۔

Clear

11°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 54%
Wind: NNE at 11.27 km/h
Tuesday 7°C / 12°C Partly cloudy
Wednesday 6°C / 15°C Sunny
Thursday 7°C / 15°C Sunny
Friday 10°C / 16°C Sunny
Saturday 8°C / 15°C Partly cloudy
Sunday 9°C / 13°C Mostly cloudy
Monday 7°C / 13°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ