ہیڈلائنز


وزیراعظم کی آرمی پبلک اسکول حملے کے مجرموں کی اپیلیں مسترد کرنیکی سفارش

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نےصدر ممنون حسین سے  آرمی پبلک اسکول پر حملے کے مجرموں کی رحم کی اپیلیں مسترد کرنے کی سفارش کردی ہے۔ وزیراعظم نوازشریف نے اے پی ایس پرحملے کے 4 ملزمان کی رحم کی اپیلیں مسترد کرنے کی سمری صدرممنون حسین کو ارسال کر دی ہے۔ اپنی سمری میں وزیراعظم نواز شریف نے سفارش کی ہے کہ بے گناہ بچوں کے قاتل کسی رعایت کے مستحق نہیں اس لئے ان کی رحم کی اپیلیں مسترد کی جائیں۔ سمری میں کہا گیا ہے کہ  دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کی رضا مندی سے ملٹری کورٹس قائم کی گئیں ہیں جن کے ذریعے فوری انصاف کو یقینی بنایا جائے گا۔ واضح رہے کہ فوجی عدالت نے سانحہ پشاور میں ملوث 6 ملزمان حضرت علی، مجیب الرحمان، تاج محمد،عتیق الرحمان، مولوی عبدالسلام اور فرحان کو سزائے موت سنائی تھی۔ جن میں سے 4 نے صدر مملکت سے رحم کی درخواست کی ہے۔

Partly cloudy

11°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 64%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 13°C / 18°C Mostly cloudy
Saturday 10°C / 12°C Showers
Sunday 11°C / 18°C Mostly cloudy
Monday 13°C / 20°C Cloudy
Tuesday 13°C / 20°C Mostly cloudy
Wednesday 13°C / 21°C Partly cloudy
Thursday 15°C / 20°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ