ہیڈلائنز


ملک میں داعش کے آثار نہیں، ایجنسیاں پوری طرح چوکس ہیں، پاکستانی دفتر خارجہ

Written by | روزنامہ بشارت

پاکستان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کو کسی مذہب سے نہیں جوڑا سکتا، اسلام مخالف جذبات کی مخالفت کرتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ خلیل اللہ قاضی نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان داعش کے خطرے سے آگاہ ہے، ملک میں داعش کے آثار نہیں ہیں اور شدت پسند تنظیم کا ملک پر سایہ بھی نہیں پڑنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی سکیورٹی ایجنسیاں پوری طرح چوکس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ داعش کا سایہ بھی پاکستان پر نہیں پڑنے دیں گے۔ پیرس حملوں کے حوالے سے بات کرے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیرس حملوں کی مذمت کر چکے ہیں، پیرس حملوں کے بعد داعش کیخلاف بین الاقوامی برادری کے حملوں میں شدت آئی ہے اور اقوام عالم سے تعاون کررہے ہیں۔ دہشتگردی کا خاتمہ دنیا کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضرب عضب کے ذریعے دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کر رہے ہیں اور تمام گروپوں کیخلاف کامیاب کارروائی کی ہے۔ دنیا دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہماری قربانیوں کو تسلیم کرتی ہے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے دورہ امریکہ پر بیان دیتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ جنرل راحیل شریف کا دورہ امریکہ انتہائی اہم ہے۔ امریکی حکام سے ان کی بات چیت سے آگاہ نہیں ہیں۔ انہوں نے امریکی اخبار کی پاکستانی ایٹمی پروگرام کے حوالے سے خبر کو متعصبانہ قرار دیدیا۔

Clear

25°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 52%
Wind: W at 11.27 km/h
Thursday 23°C / 30°C Sunny
Friday 22°C / 30°C Sunny
Saturday 25°C / 30°C Sunny
Sunday 21°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 29°C Mostly sunny
Tuesday 24°C / 30°C Mostly sunny
Wednesday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ