ہیڈلائنز


مولانا عبدالعزیز اور اسلام آباد کی انتظامیہ کے درمیان عارضی معاہدہ طے پا گیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: اسلام آباد کی جامع لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز اور اسلام آباد کی مقامی انتظامیہ میں ایک عارضی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مستقل معاہدے کیلئے مولانا عبدالعزیز نے انتظامیہ کو سمجھوتے کیلئے اپنی شرائط پیش کر دی ہیں, ان میں لاہور سے گرفتار اپنے داماد کی رہائی، لال مسجد آنے جانے کی آزادی اور سکیورٹی کی فراہمی شامل ہیں۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ مذاکرات ایک خفیہ مقام پر ہوئے اور یہ سمجھوتہ دو ہفتوں کیلئے ہوا ہے۔ ان دو ہفتوں میں مولانا عبدالعزیز لال مسجد خطبہ جمعہ کیلئے بھی نہیں آئیں گے۔ اس طرح لال مسجد کے معاملے پر بڑھتا ہوا خطرہ دو ہفتوں کیلئے ٹل گیا ہے۔

Sunny

27°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 68%
Wind: SE at 11.27 km/h
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ