ہیڈلائنز


سپریم کورٹ نے فیس بک کو نئی نسل اور معاشرے کو خراب کرنیکا ذمہ دار قرار دیدیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے فاضل جج جسٹس امیر ہانی مسلم نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ فیس بک نے نئی نسل اورمعاشرے کو خراب کردیا ہے۔ جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے فاضل بنچ نے فیس بک پر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والے ملزم منیر احمد کی درخواست ضمانت کی سماعت کی، سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ شکایت کنندہ اورملزم کلاس فیلو تھے، ملزم نے کسی کو بھی بلیک میل نہیں کیا، اس لئے ملزم کی ضمانت منظور کی جائے۔ جسٹس امیر ہانی مسلم نے ریمارکس دیئے کہ گرل فرینڈ کا کلچر مغرب کا ہے ہمارا نہیں، فیس بک نے نئی نسل اورمعاشرے کو خراب کردیا ہے، سپریم کورٹ نے فیس بک پر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والے ملزم منیر احمد کی درخواست ضمانت خارج کرتے ہوئے حکم دیا کہ استغاثہ 14 روز میں مقدمے کا چالان ٹرائل کورٹ میں پیش کرے اور ٹرائل کورٹ 6 ماہ میں کیس کا فیصلہ کرے۔

Mostly sunny

32°C

اسلام آباد

Mostly sunny
Humidity: 58%
Wind: WSW at 6.44 km/h
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ