ہیڈلائنز


سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے کیلئے انتخابی مہم کا وقت ختم

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے انتخابی مہم کا وقت ختم ہوگیا جس کے بعد انتخابی مہم چلانے والے امیدوار الیکشن کمیشن کے قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوں گے۔
سندھ کے 14 اور پنجاب کے 12 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے پولنگ کل 19 نومبر کو ہوگی جس میں پنجاب میں سرگودھا، گوجرانوالہ، ساہیوال ،اٹک، جہلم، میانوالی، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، شیخوپورہ اور خانیوال میں پولنگ ہوگی جب کہ سندھ میں حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہ یار، مٹیاری، دادو، جامشورو، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، شہید بے نظیر آباد،تھرپارکر، میرپوخاص ،عمر کوٹ اور نوشہروفیروز میں ووٹ ڈالے جائیں گے تاہم سانگھڑ میں سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر پولنگ ملتوی کردی گئی ہے۔
پنجاب کے 12 اضلاع میں ایک کروڑ 46 لاکھ سے زائد جب کہ سندھ میں 71 لاکھ 69 ہزار سے زائد ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کی مانیٹرنگ کے لیے کنٹرول روم قائم کردیا ہے جب کہ دونوں صوبے کے حساس پولنگ اسٹیشنوں پر فوج تعینات کی جائے گی۔

Clear

25°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 68%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 31°C Sunny
Friday 24°C / 31°C Sunny
Saturday 23°C / 31°C Sunny
Sunday 24°C / 29°C Sunny
Monday 23°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ