ہیڈلائنز


فرانس میں دہشت گردی گھناؤنا واقعہ ہے، وزیراعظم نواز شریف

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے فرانسیسی سفارتخانے کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پیرس حملوں کی شدید مذمت کی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے فرانسیسی سفارتخانے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فرانسیسی سفیر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے پیرس حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فرانس میں دہشت گردی گھناؤنا واقعہ ہے اور پاکستانی عوام فرانس کے دکھ اور درد میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان بھی دہشت گردی کا شکار ہے۔ واضح رہے کہ 13 نومبر کو فرانس کے دارالحکومت پیرس کے 6 مختلف مقامات پر حملوں کے نتیجے میں 132 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

Clear

8°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 59%
Wind: ENE at 11.27 km/h
Wednesday 6°C / 15°C Sunny
Thursday 7°C / 15°C Sunny
Friday 10°C / 15°C Sunny
Saturday 9°C / 16°C Mostly sunny
Sunday 8°C / 15°C Mostly sunny
Monday 11°C / 15°C Partly cloudy
Tuesday 11°C / 16°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ