ہیڈلائنز


آرمی چیف جنرل راحیل شریف 5 روزہ دورہ پر امریکا پہنچ گئے

Written by | روزنامہ بشارت

واشنگٹن: سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف پانچ روزہ دورہ پر امریکا پہنچ گئے جہاں وہ سول و عسکری حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق پانچ روزہ دورے کے دوران آرمی چیف جنرل راحیل شریف اعلیٰ امریکی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جن میں افغان حکومت کے طالبان کے ساتھ مذاکرات اور بھارت کی خفیہ ایجنسی ”را“ کی پاکستان میں دہشت گردی سمیت اہم اموربھی زیرغور آنے کا امکان ہے۔ گزشتہ روز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کا واشنگٹن میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بدلتے علاقائی حالات میں آرمی چیف کا دورہ امریکا انتہائی اہمیت کا حامل ہے، دورے میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی سیکیورٹی اور امن پر بات چیت ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے افغانستان میں امن کیلئے ہمیشہ سپورٹ فراہم کی اور آپریشن ضرب سے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ آپریشن کے نتیجے میں دہشت گرد افغانستان فرار کی کوشش کریں گے لیکن افغان حکومت نے اس حوالے سے کوئی اقدامات نہیں کئے۔

Clear

22°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 45%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Saturday 20°C / 29°C Sunny
Sunday 22°C / 28°C Mostly sunny
Monday 20°C / 27°C Mostly sunny
Tuesday 18°C / 26°C Sunny
Wednesday 18°C / 26°C Sunny
Thursday 22°C / 26°C Sunny
Friday 19°C / 26°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ