ہیڈلائنز


خسارہ پورا کرنے کیلئے نیپرا نے بجلی 2 فیصد مہنگی کرنیکی اجازت دیدی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: نیپرا نے پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) کو بجلی کے نرخوں میں خسارے کی مد میں2 فیصد اضافے کی اجازت دیدی، یہ اضافہ لائن لاسزکی مد میں صارفین سے وصول کیاجائے گا، سکھرکی تقسیم کارکمپنی کوسب سے زیادہ 10 فیصد اضافے کی اجازت دیدی گئی۔ نیپرانے تقسیم کارکمپنیوں کے خسارے کی حد ان کمپنیوں کی طرف سے امن و امان کی خراب صورتحال کی شکایت پربڑھائی ہے لیکن حیران کن طورپرخانہ جنگی کا شکار بلوچستان کی کمپنی کیسکو نے اپنے خسارے میں ایک فیصد کمی کی ہے۔ نیپراکی دستاویزات کے مطابق ملک کی 11 تقسیم کارکمپنیوں میں سے صرف آئیسکو اور گیسکو، میپکواورفیسکو نے خسارے کی سابق حد برقرار رکھی ہے جوبالترتیب 9.44 اور9.98 اور 15 فیصد ہے جب کہ لیسکو کے نقصانات 9 فیصد سے11 فیصد، پیسکو کے 20 سے 26 فیصد، حیسکو کے 15 سے 20 فیصد اور ٹیسکو کے 18 فیصد سے 22 فیصد ہو گئے ہیں۔

Sunny

28°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 38%
Wind: SSE at 11.27 km/h
Friday 21°C / 28°C Sunny
Saturday 20°C / 29°C Sunny
Sunday 21°C / 28°C Sunny
Monday 21°C / 27°C Sunny
Tuesday 18°C / 26°C Sunny
Wednesday 19°C / 27°C Sunny
Thursday 20°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ