ہیڈلائنز


پیرس حملے کے بعد بیرون ملک پاکستانیوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگا، چوہدری نثار

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات سے بیرون ملک پاکستانیوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگا تاہم غیرممالک میں رہنے والے ہم وطن پاکستان کا اثاثہ ہیں۔ فرانس میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد اپنے بیان میں چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ غیرممالک میں رہنے والے ہم وطن پاکستان کا اثاثہ ہیں، دہشت گردی کے حالیہ واقعات سے بیرون ملک پاکستانیوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگا تاہم وزارت داخلہ، وزارت خارجہ اور ایف آئی اے مل کر پالیسی اور آئندہ کا لائحہ عمل وضع کریں تاکہ بیرون ملک پاکستانیوں سے غیرقانونی سلوک پر مدد کی جاسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے بعد انسانی اسمگلرز بیرون ملک پاکستان کی بدنامی کا باعث ہیں، ایف آئی اے اس برائی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے اقدامات تیز کرے، پاکستانیوں کو بلاوجہ کی مشکلات اور مسائل سے بچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

Clear

15°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 44%
Wind: W at 6.44 km/h
Monday 9°C / 16°C Sunny
Tuesday 8°C / 13°C Partly cloudy
Wednesday 5°C / 15°C Sunny
Thursday 6°C / 15°C Mostly sunny
Friday 11°C / 13°C Sunny
Saturday 9°C / 14°C Sunny
Sunday 11°C / 15°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ