ہیڈلائنز


عمران کو زہر دینے اور تشدد کی باتیں مضحکہ خیز ہیں، ریحام خان

Written by | روزنامہ بشارت

لندن: عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ عمران خان کو زہر دینے کی بات میں کوئی سچائی نہیں، دکھی دل سے طلاق کا فیصلہ کیا، عمران خان پر تشدد کی باتیں بھی مضحکہ خیز ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے طلاق کے بعد برطانوی اخبار کو پہلا انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو زہردینے کی بات میں کوئی سچائی نہیں جب کہ ان پرتشدد کی باتیں بھی مضحکہ خیز ہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان آ کر دوبارہ سے زندگی شروع کریں گی اور عورتوں کے حقوق کیلیے اپنا کام جاری رکھیں گی۔ واضح ر ہے کہ گزشتہ ماہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان اورریحام خان کے درمیان باہمی مشاورت کے بعد طلاق ہوگئی تھی۔

Clear

14°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 42%
Wind: W at 6.44 km/h
Friday 11°C / 20°C Partly cloudy
Saturday 11°C / 21°C Mostly sunny
Sunday 12°C / 21°C Mostly sunny
Monday 11°C / 19°C Mostly sunny
Tuesday 12°C / 18°C Sunny
Wednesday 13°C / 17°C Sunny
Thursday 13°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ