ہیڈلائنز


ایٹمی اثاثوں کی حفاظت مقدس ذمہ داری ہے، جنرل راحیل شریف

Written by | روزنامہ بشارت

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاکستان سینٹر آف ایکسی لینس فار نیوکلیئر سیکیورٹی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کے نظام پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف پاکستان سینٹرآف ایکسیلنس فار نیوکلیئر سیکیورٹی کا دورہ کرنے پہنچے جہاں لیفٹیننٹ جنرل مظہرجمیل نے ان کا استقبال کیا جب کہ دورے میں پاک فوج کے سربراہ نے نے جدید ترین سہولیات اور تربیتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق جنرل راحیل شریف نے ایس پی ڈی سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اوران کے عزم کو سراہا جب کہ انہوں نے ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کے نظام پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ ترجمان کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے اور اس نے نیوکلیئرسیکیورٹی کومزیدمستحکم کرنے کے لیے کئی اقدامات کیے جب کہ ایٹمی اثاثوں کی حفاظت مقدس ذمہ داری ہے۔

Sunny

30°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 51%
Wind: WNW at 17.70 km/h
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 31°C Sunny
Friday 24°C / 31°C Sunny
Saturday 24°C / 31°C Sunny
Sunday 24°C / 29°C Sunny
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ