ہیڈلائنز


اقتصادی راہداری منصوبے پر تحفظات، خورشید شاہ نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی تعمیر سے متعلق ترجیحات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبے میں ایک صوبے کو زیادہ فائدہ پہنچانے سے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق قائدحزب اختلاف خورشید شاہ نے وزیراعظم نواز شریف کو خط لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ پاک چین اقتصادری راہداری منصوبہ پاکستان کے لئے لائف ٹائم ترقی کا موقع ہے اور منصوبے میں مغربی روٹ مختصرہے لیکن ترجیح مشرقی روٹ کو دی جارہی ہے جس سے پنجاب کے خلاف نفرتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ہر محب وطن پاکستانی راہداری منصوبوں پر عملدرآمد کی مخلصانہ حمایت کرتا ہے جس سے پورے ملک کو یکساں فائدہ ملنا چاہیئے اور یہ منصوبہ پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے تاہم اقتصادی راہداری روٹ پر مختلف حلقوں میں تحفظات پائے جاتے ہیں اور چھوٹے صوبوں خاص طور پر سندھ کو جان بوجھ کر نظرانداز کیا جا رہا ہے۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ لاہورکراچی موٹروےمنصوبےمیں لاہورعبدالحکیم سیکشن کو ترجیح دی جارہی ہے جب کہ لاہور عبدالحکیم سیکشن کے دونوں اطراف بہترین شاہراہیں پہلے ہی موجود ہیں اسی طرح حیدرآباد سکھر سیکشن کو نظر انداز کردیا گیا ہے اور کراچی حیدرآباد سیکشن پر کام شروع کردیا گیا ہے، سندھ کو 60 فیصد آمدن دینے کے باوجود بری طرح نظرانداز کیا جارہا ہے۔

Mostly cloudy

27°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 83%
Wind: ESE at 11.27 km/h
Saturday 23°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 30°C Scattered thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 26°C Thunderstorms
Wednesday 22°C / 26°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 23°C / 27°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ