ہیڈلائنز


فوج حکومت کا ماتحت ادارہ ہے، وہ اس سے کیسے جواب طلبی کرسکتا ہے، عبدالقادر بلوچ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ کا کہنا ہے کہ فوج اور حکومت کے درمیان کوئی اختلاف نہیں جب کہ فوج کے بیان کا تعلق بھی کراچی میں 240 ارب کی کرپشن کے الزامات پر صوبائی حکومت کی عدم کارروائی سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرسیفران عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور فوج کے درمیان کوئی اختلاف نہیں اور فوج حکومت کا ماتحت ادارہ ہے وہ اس سے کیسے جواب طلبی کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج کے تحفظات کا براہ راست تعلق کراچی سے ہے اور فوج کے بیان کا تعلق بھی کراچی میں 240 ارب کی کرپشن کے الزامات پر صوبائی حکومت کی عدم کارروائی سے ہے۔ عبدالقادر بلوچ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے کرپشن سے متعلق الزام پرکوئی کارروائی نہیں کی اور فوج کی آبزرویشن ہے کہ سندھ حکومت نے بڑے کرپشن کیسز پرکوئی کارروائی نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں نے مزید انکشافات کیے تو نیا تنازع کھڑا ہوجائےگا۔

Clear

18°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 46%
Wind: N at 11.27 km/h
Tuesday 17°C / 25°C Sunny
Wednesday 18°C / 27°C Sunny
Thursday 21°C / 26°C Sunny
Friday 19°C / 26°C Sunny
Saturday 18°C / 25°C Sunny
Sunday 20°C / 24°C Sunny
Monday 18°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ