ہیڈلائنز


پاکستان کو یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کا رکن منتخب کر لیا گیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاکستان کو یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کا رکن منتخب کر لیا گیا۔ پیرس میں پاکستانی سفارتخانے کے بیان کے مطابق پاکستان نے 183ووٹوں میں سے 135 ووٹ حاصل کئے۔ پاکستان کی اس کامیابی کو مختلف بین الاقوامی ایشوز پر وزیراعظم نواز شریف اور ان کی حکومت کے اصولی موقف کے تسلیم کئے جانے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ پیرس میں پاکستانی سفارتخانے نے مذکورہ الیکشن کے لئے پورا سال کامیاب لابنگ مہم چلائی۔ یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ کا رکن منتخب ہونے کے بعد پاکستان کو ایشیا پیسفک خطے میں تعلیمی، ثقافتی، معاشرتی ارتقاء، صحافیوں کے تحفظ اور آزادی اظہار کے میدان میں اپنی پالیسیوں پر عملدرآمد کے لیے منفرد اور خصوصی مواقع میسر ہوں گے۔

Partly cloudy

18°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 46%
Wind: SE at 6.44 km/h
Sunday 11°C / 20°C Mostly sunny
Monday 11°C / 20°C Sunny
Tuesday 13°C / 18°C Partly cloudy
Wednesday 11°C / 20°C Sunny
Thursday 10°C / 20°C Sunny
Friday 11°C / 17°C Sunny
Saturday 12°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ