ہیڈلائنز


تمام ادارے آئین کی حدود میں رہتے ہوئے اپنا کردار ادا کریں، نواز حکومت

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وفاقی حکومت کے ترجمان نے کہا ہےکہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد مشترکہ ذمہ داری ہے جب کہ تمام اداروں کو آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ حکومتی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ حکومت کے دہشت گردی کے خلاف ایکشن کے فیصلے کو بڑے پیمانے پر تسلیم کیا گیا اور اسے 2 سال سے سراہا جارہا ہے۔ حکومتی ترجمان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف حکمت عملی پر عملدرآمد حکومت کی طرف سے وسیع بنیاد پر سیاسی ہم آہنگی پیدا کرنے سے ہی ممکن ہوا جب کہ اس ہم آہنگی میں فوج کے بہادر جوان، افسران، صوبائی حکومتوں، پولیس، سول آرمڈ فورسز اور انٹیلی جنس کی مربوط کوششیں شامل ہیں، فوج کے افسران، جوانوں نے آپریشن میں بہادری کی مثالیں قائم کیں،ان کوششوں میں عدلیہ کی حمایت بھی حاصل ہے جب کہ آپریشن کی حمایت کا سب سے زیادہ کریڈٹ عوام کا ہے۔
حکومتی ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومتی کوششوں سے امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی تاہم نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد مشترکہ ذمہ داری ہے جب کہ حکومت نیشنل ایکشن پلان ودیگر متعلقہ اقدامات جاری رکھے گی لہٰذا تمام اداروں کو آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ حکومتی ترجمان کے بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ حکومت نے تمام اقدامات شفافت اور قومی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے اٹھائے، تمام فیصلے قومی مفاد کو اپنی اولین ترجیح کے طور پر سامنے رکھ کر کیے گئے ہیں اور امن وامان کی بہتری اور معیشت کی ترقی کے لیے حکومتی اقدامات کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں جب کہ حکومت پرعزم ہے کہ بہتر طرز حکمرانی اس کی پالیسیوں کا طرہ امتیاز ہے۔ حکومتی ترجمان نے کہا کہ حکومت کو اس بات پر بھی یقین ہے کہ وہ عوام کے سامنے جواب دہ ہے۔

Clear

23°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 45%
Wind: N at 11.27 km/h
Friday 21°C / 28°C Sunny
Saturday 20°C / 29°C Sunny
Sunday 22°C / 28°C Mostly sunny
Monday 20°C / 27°C Mostly sunny
Tuesday 18°C / 26°C Sunny
Wednesday 18°C / 26°C Sunny
Thursday 22°C / 26°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ