ہیڈلائنز


چوہدری نثار کی ایف آئی اے کو زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کرنیکی ہدایت

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی نے ایف آئی اے کو امن وامان کے لیے زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر عمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کو مکمل طور پر کرائم فری بنایا جائے گا۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیراداخلہ چوہدری نثار علی کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری داخلہ، چیرمین نادرا، ایف آئی اے اور پولیس حکام نے شرکت کی جب کہ اجلاس میں اسلام آباد میں جرائم کی موجودہ صورتحال اور پچھلے چند سال کا تقابلی جائزہ لیا گیا جب کہ اسلام آباد سیف سٹی پروجیکٹ پر پشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس سے خطاب میں وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ پچھلے چند سال کی نسبت امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے لہٰذا اسلام آباد کو مکمل طور پر کرائم فری بنایا جائے گا جب کہ امن وامان کے لیے زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر عمل کیا جائے۔ انہوں نے ایف آئی اے حکام کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر جرائم سے متعلق حکمت عملی بنائیں اور رپورٹ دیں جب کہ کسی بھی واقعے پر ذمہ داروں کا تعین اور جواب طلبی کی جائے، پولیس عوام کے ساتھ نرم اور مجرموں سے رویہ سخت رکھے۔ انہوں نے کہا کہ باہر سے ڈی پورٹ افراد کی شہریت کی تصدیق کا عمل یقینی بنایا جائے اور لوگوں کو غیرقانونی باہر بھیجنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ چوہدری نثار نے ایف آئی اے کو ایئرپورٹس پر اسپیشل سیل قائم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

Clear

25°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 48%
Wind: W at 6.44 km/h
Thursday 23°C / 30°C Sunny
Friday 22°C / 30°C Sunny
Saturday 25°C / 30°C Sunny
Sunday 21°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 29°C Mostly sunny
Tuesday 24°C / 30°C Mostly sunny
Wednesday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ