ہیڈلائنز


سپریم کورٹ نے نیب کو بے ایمان قرار دیدیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جسٹس امیر ہانی مسلم نے ورکرز ویلفیئرز فنڈ میں خورد برد کےملزمان کی اپیل کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ نیب بےایمانی کے پیسے سے حصہ لے کر انہیں دوبارہ بے ایمانی کے لئے چھوڑدیتاہے۔  جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بنچ نے ورکرز ویلفیئرز فنڈ میں خورد برد کے ملزمان کی اپیل کی سماعت کی، سماعت کے دوران جسٹس امیر ہانی مسلم نے ریمارکس دیئے کہ نیب بادشاہ ہے جس کو مرضی چھوڑدے اور جس کوجی میں آئے دھرلے، نیب بےایمانی کے پیسے سے حصہ لے کر انہیں دوبارہ بے ایمانی کے لئے چھوڑدیتاہے، نیب ریفرنس فائل کرکے پلی بارگین کےبعد ملزمان کو چھوڑ دیتاہے،ملزمان نیب سےرہائی کے بعد پھر سے بدعنوانی کا بازار گرم کرلیتے ہیں۔  بعد ازاں سپریم کورٹ نے نیب سے ریفرنس کا تمام رکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 17 نومبر تک ملتوی کردی۔

Cloudy

7°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 77%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 5°C / 13°C Sunny
Saturday 5°C / 14°C Sunny
Sunday 7°C / 16°C Partly cloudy
Monday 10°C / 18°C Mostly cloudy
Tuesday 12°C / 18°C Mostly sunny
Wednesday 12°C / 17°C Sunny
Thursday 10°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ