ہیڈلائنز


مسلم لیگ (ن) کے ایاز صادق دوبارہ اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوگئے

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار ایاز صادق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار شفقت محمود کو شکست دے کر ایک بار پھر قومی اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہو گئے ہیں، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے انتخاب کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اسپیکر کے انتخاب میں سردار ایاز صادق نے 299 کے ایوان میں سے 268 ووٹ حاصل کیے، پی ٹی آئی کے شفقت محمدو کو 31 ووٹ ملے جبکہ ایک ووٹ مسترد ہوا۔ یوں سردار ایاز صادق کو ایک ہی قومی اسمبلی کا 2 مرتبہ اسپیکر بننے کا اعزاز بھی حاصل ہو ہوگیا ہے۔ قومی اسمبلی کا 20واں اسپیکر منتخب ہونے کے بعد سردار ایاز صادق نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا، ڈپٹی اسپیکر نے ان سے حلف لیا۔ اسپیکر کی نشست کے لیے فاٹا ارکان کی جانب سے غازی گلاب جمال نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، تاہم بعد ازاں وہ سردار ایاز صادق کے حق میں دستبردار ہو گئے۔ وزیر اعظم نواز شریف، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے بھی اپنا ووٹ ڈالا۔

Cloudy

7°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 77%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 5°C / 13°C Sunny
Saturday 5°C / 14°C Sunny
Sunday 7°C / 16°C Partly cloudy
Monday 10°C / 18°C Mostly cloudy
Tuesday 12°C / 18°C Mostly sunny
Wednesday 12°C / 17°C Sunny
Thursday 10°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ