ہیڈلائنز


اسپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب آج، بیشتر جماعتوں کا ایاز صادق کی حمایت کااعلان

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب آج ہوگا جس کے لئے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار ایاز صادق اور تحریک انصاف کے شفقت محمود کے درمیان مقابلہ ہوگا جب کہ بیشتر جماعتوں نے ایاز صادق کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے 342 ارکان اسپیکر کے انتخاب کے لئے ووٹ ڈالیں گے جب کہ تحریک انصاف کے شفقت محمود اور مسلم لیگ (ن) کے سردار ایاز صادق کے درمیان مقابلہ ہوگا تاہم فاٹا کے امیدوار جی جی جمال نے ایاز صادق کی حمایت میں پہلے ہی دستبردار ہوچکے ہیں جب کہ پیپلزپارٹی، متحدہ قومی موومنٹ، جمعیت علما اسلام (ف) اورجماعت اسلامی نون لیگ کے امیدوار سردار ایاز صادق کی حمایت کریں گے اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید ہی واحد رکن ہوں گے جو تحریک انصاف کے امیدوار شفقت محمود کوووٹ دیں گے۔

Sunny

31°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 43%
Wind: WNW at 17.70 km/h
Thursday 23°C / 30°C Scattered thunderstorms
Friday 22°C / 30°C Sunny
Saturday 22°C / 30°C Sunny
Sunday 23°C / 30°C Sunny
Monday 24°C / 31°C Sunny
Tuesday 27°C / 31°C Scattered thunderstorms
Wednesday 26°C / 30°C Scattered thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ