ہیڈلائنز


ایران وعالمی طاقتوں کے معاہدے سے خطے میں مثبت تبدیلیاں ہونگی، سربراہ پاک فضائیہ

Written by | روزنامہ بشارت

دبئی: پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ نے دہشت گردوں کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ دبئی میں 7ویں ائیر چیف کانفرنس سے خطاب کے دوران ایئرچیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ پاک فضائیہ غیر ریاستی عناصر سمیت روایتی خطرے سے نمٹنے کے لئے اہم کردار ادا کررہی ہے اور 18 ماہ میں پاکستان ائر فورس نے دہشت گردوں کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری حکمت عملی دوسروں کے لئے مثالی نمونہ ہے۔ انسداد دہشت گردی آپریشنز کے دوران اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ مقامی ثقافت محفوظ رہے اور اجتماعی نقصان نہ ہو۔ ایئرچیف مارشل نے کہا کہ موجودہ دہائی میں پچھلی دہائی سے زیادہ مسائل ہیں، متحدہ عرب امارات کو خطرہ نہیں مگر خطہ تنازعہ کا شکار ہے، ایران کے ساتھ عالمی طاقتوں کے معاہدے کے بعد خطے میں مثبت تبدیلیاں ہوں گی۔

Mostly cloudy

21°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 43%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Friday 13°C / 18°C Mostly cloudy
Saturday 10°C / 12°C Showers
Sunday 11°C / 18°C Mostly cloudy
Monday 13°C / 20°C Cloudy
Tuesday 13°C / 20°C Mostly cloudy
Wednesday 13°C / 21°C Partly cloudy
Thursday 15°C / 20°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ