ہیڈلائنز


وزیراعظم نواز شریف نے ایاز صادق کو اسپیکر کیلئے دوبارہ لیگی امیدوار نامزد کردیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے اسپیکر کے انتخاب کے لئے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ایاز صادق کو امیدوار نامزد کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے رائیونڈ میں ایاز صادق نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے جمہوریت کی مضبوطی کے لئے ایاز صادق کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں جمہوری روایات کے لئے ایاز صادق کا کردار قابل تحسین ہے اس لئے اسپیکر انتخاب کے لئے ایاز صادق ہی مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہوں گے۔ واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں پیر کو اسپیکر کے انتخاب کے لئے ووٹنگ ہوگی اور تحریک انصاف کی جانب سے شفقت محمود اور فاٹا اراکین نے جی جی جمالی کو امیدوار نامزد کیا ہے۔

Clear

23°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 52%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 30°C Sunny
Friday 22°C / 30°C Sunny
Saturday 25°C / 30°C Sunny
Sunday 21°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 29°C Mostly sunny
Tuesday 24°C / 30°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ