ہیڈلائنز


غازی عبدالرشید قتل کیس، عدالت نے پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ پر سوالات اٹھا دیئے

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: لال مسجد کے سابق نائب خطیب عبدالرشید غازی قتل کیس میں عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ پر سوالات اٹھا دیئے ہیں۔ غازی عبدالرشید قتل کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج پرویز قادر میمن نے کی۔ سماعت کے موقع پر پرویز مشرف کے وکیل ملک طاہر ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ ان کے موکل کی کمر میں تکلیف ہے اور وہ چلنے پھرنے سے بھی قاصر ہیں جس کے باعث میڈیکل بورڈ نے انھیں مکمل آرام کا ہدایت کی ہے اس لئے وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے لہذا انھیں نے حاضری سے مستقل استثنیٰ دیا جائے۔
دوسری جانب لال مسجد کے وکیل طارق اسد نے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ملزم روز ٹی وی چینلز پر بیٹھ کر مکے دکھاتا ہے لہذا جو میڈیکل عدالت میں پیش کیا گیا ہے اس کی تحقیقات ہونی چاہیئے کہ آیا یہ میڈیکل رپورٹ اصل بھی ہے یا نہیں۔ طارق اسد کا کہنا تھا کہ میڈیکل رپورٹ میں نہ ہی اسپتال کا ذکر ہے اور نہ ہی ڈاکٹرز کا بتایا گیا ہے۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ میڈیکل رپورٹ میں نہ تو اسپتال کا نام ظاہر کیا گیا ہے اور نہ ہی ڈاکٹر کا نام اور ریمارکس۔ عدالت نے پرویز مشرف کے وکیل کو اسپتال اور ڈاکٹر کا نام بتانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 14 نومبر تک ملتوی کردی۔

Thunderstorms

23°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 89%
Wind: E at 11.27 km/h
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 29°C Sunny
Tuesday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ