ہیڈلائنز


انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہونے میں ناکامی پر قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پیپلز پارٹی نے پاکستان کے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب نہ ہونے پر قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرادی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی نوید قمر، شازیہ مری، ڈاکٹر نفیسہ شاہ، ڈاکٹر عذراافضل اور ڈاکٹرمہرین بھٹو نے تحریک التوا جمع کرائی ہے۔ تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب نہ ہونے پر پاکستان کی خارجہ پالیسی اوروزارت خارجہ کی کارکردگی پر سنجیدہ سوال اٹھ رہے ہیں، اس لئے اس سنجیدہ معاملے پر فوری طور پر ایوان میں بحث کرائی جائے۔ واضح رہے کہ پاکستان گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کی ایشیائی نشست کا انتخاب ہار گیا جب کہ منگولیا، کرغزستان، متحدہ عرب امارات، کوریا اور فلپائن آئندہ 3سال کے لئے رکن منتخب ہوگئے۔

Clear

21°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 77%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 31°C Sunny
Friday 24°C / 31°C Sunny
Saturday 25°C / 31°C Sunny
Sunday 25°C / 30°C Sunny
Monday 22°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ