ہیڈلائنز


دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیابیاں پیشہ وارانہ مہارت کا ثبوت ہیں، سربراہ پاک فوج

Written by | روزنامہ بشارت

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیاں پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہیں جن کا عالمی سطح پر بھی اعتراف کیا گیا ہے، پاک فوج میدان جنگ میں سخت جان فوج ہے ۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف نے گزشتہ روز اٹک کے قریب تیسری فزیکل چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی صلاحیت اور تربیت عالمی معیار سے بڑھ کر ہے، پاک فوج دنیا کی بہترین جنگجوں میں شامل ہیں پاک فوج سب سے زیادہ جنگیں لڑنے والی فوج ہے انہوں نے کہا کہ ملکی اور غیر ملکی ایونٹ میں ریکارڈ ہولڈر سپاہیوں کی تعریف کی اور بہترین کھلاڑیوں میں ایوارڈ تقسیم کئے ۔ انہوں نے کہا کہ بہترین معیار برقرار رکھنے کے لئے سخت محنت کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ جسمانی تربیت سے پیشہ وارانہ مہارت میں نکھار آتا ہے مربوط تربیت جنگی جنون کی روح ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیاں پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہیں جن کا عالمی سطح پر بھی اعتراف کیا گیا ہے۔

Cloudy

16°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 65%
Wind: NNW at 6.44 km/h
Saturday 11°C / 13°C Scattered showers
Sunday 10°C / 17°C Partly cloudy
Monday 13°C / 21°C Cloudy
Tuesday 15°C / 21°C Partly cloudy
Wednesday 13°C / 21°C Mostly cloudy
Thursday 12°C / 19°C Rain
Friday 10°C / 17°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ