ہیڈلائنز


عمران خان نے وزیراعظم کے لودھراں میں کسان پیکج اعلان کو دھاندلی قرار دے دیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے لودھراں میں قبل از ضمنی انتخاب کسان پیکج کے اعلان کو دھاندلی قرار دے دیا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ لودھراں میں وزیراعظم نے کسان پیکج کا اعلان کرکے ضمنی انتخاب میں دھاندلی کی بنیاد رکھ دی، اسی طرح لاہور میں ووٹرز سے پوچھے بغیر ان کے ووٹ منتقل کیے گئے جب تک شفاف الیکشن کے لئے کھڑے نہیں ہوں گے تو مسائل حل نہیں ہوں گے جب کہ 2013 کا الیکشن ملک کا سب سے زیادہ دھاندلی زدہ الیکشن تھا۔
لاہور کے حلقہ این اے 122 میں مبینہ دھاندلی کے حوالے سے عمران خان نے اعلان کیا کہ تحریک انصاف دھاندلی کا سارا ریکارڈ الیکشن کمیشن لے کرجائے گی، ہم نے پولنگ اسٹیشن پردھاندلی روک لی تونادرا سے مل کرہمیں ہرایا گیا، لاہور کے ضمنی انتخاب میں ووٹ غائب کئے گئے اور 17ہزار874 ووٹ ارد گرد کےعلاقوں سے این اے122 میں منتقل کرائےگئے، (ن) لیگ نے سروے کے ذریعے پی ٹی آئی کے ووٹرزکاپتا لگایا اور ہمارے ووٹرز کو حلقے سے نکالا گیا۔ انہوں نے کہا کہ باربار کہاجاتاہے کہ عمران خان کی سوئی دھاندلی پر پھنس گئی ہے اور ملک کے دیگر مسائل پر بات نہیں کی جاتی، مجھے کوئی شوق نہیں کہ ایک ایشو پر اٹکا رہوں اور 126 دن تک دھرنا دوں اس سے پہلے ایک سال تک مہم چلائی اگرہم اس مک میں صاف اور شفاف الیکشن کے لئے آواز نہیں اٹھائیں گے تو کوئی بھی مسئلہ حل نہیں ہوگا، حالیہ  بلدیاتی الیکشن کی مثال سب کے سامنے ہے جو مسائل عوام کو درپیش ہیں کیا عوام اپنے ووٹ کے ذریعے حکومت کو کوئی سزا دے سکی، کسان کا جو معاشی قتل ہوا ہے کیا عام آدمی اپنے حق رائے دہی  سے اپنے درد کا اظہارکرسکا۔
چیئرمین تحریک انصاف نے صحافی کو ڈانٹنے پر اس سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ پارٹی چئیرمین سے پہلے انسان ہوں اور انسانی تقاضہ ہے کہ کسی کے گھر میں دکھ، درد، تکلیف یا ماتم ہوتو اس سے ہمدردی کا اظہار کیا جائے، بجائے اس کے کہ اس کے زخموں پر نمک چھڑکا جائے، صحافی کی جانب سے اچانک ذاتی سوال پوچھنے پرغصہ آگیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا اپنی سابق بیوی سے جیسا بھی اختلاف ہولیکن میں اس کے  خلاف کچھ نہیں سن سکتا، میری درخواست ہے کہ ذاتی سوالات سے گریز کیا جائے۔

Clear

22°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 60%
Wind: NNW at 6.44 km/h
Saturday 25°C / 30°C Sunny
Sunday 25°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 30°C Sunny
Tuesday 23°C / 30°C Scattered thunderstorms
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 30°C Sunny
Friday 23°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ