ہیڈلائنز


افغانستان میں پائیدار امن کیلئے پاکستان اور چین کے مفادات مشترک ہیں، طارق فاطمی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور طارق فاطمی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں مستقل امن و امان کے لئے پاکستان اور چین کے مفادات مشترکہ ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں چین کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان ڈینگ ژی جن نے طارق فاطمی سے ملاقات کی۔ وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور نے ڈینک ژی کو افغانستان کا خصوصی مشیر منتخبت ہونے پر مبارکباد دی جب کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان افغانستان کی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ خطے کے امن و استحکام کے لئے افغانستان میں امن ضروری ہے جب کہ افغانستان کی ترقی کے لئے چین کی کوششوں کی قدر کرتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں مفاہمتی عمل میں سہولت فراہم کررہا ہے۔ دوسری جانب ڈینگ ژی جن نے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہا، چینی سفیر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔


Read Basharat Online

 

 

PentaBuilders

روزنامہ بشارت ٹویٹر


Follow Daily_Basharat on Twitter
Clear

26°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 59%
Wind: E at 6.44 km/h
Friday 22°C / 32°C Sunny
Saturday 25°C / 33°C Sunny
Sunday 27°C / 33°C Partly cloudy
Monday 26°C / 33°C Thunderstorms
Tuesday 25°C / 30°C Thunderstorms
Wednesday 22°C / 26°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ