ہیڈلائنز


ترکی سے پاکستان آنے والی خاتون اسلام آباد ایئرپورٹ پر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: ترکی سے پاکستان آنے والی خاتون بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ترک خاتون اوسکا سکرلی نجی ایئرلائن کی پرواز ٹی کے 740 کے ذریعے اسلام آباد کے بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ پہنچی تو امیگریشن کاؤنٹر کے قریب دل کا دورہ پڑنے سے فرش پر گر گئیں اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔ ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ ترک خاتون کی لاش کو قانونی کارروائی کے بعد اس کے لواحقین کے حوالے کردیا جائے گا۔ دوسری جانب قطر سے آنے والے جرمن باشندے وولفگیب اور روسی خاتون نکولیوا سویٹلانا کو ڈی پورٹ کردیا گیا، دونوں مسافر غیر ملکی ایئرلائن  کی پرواز کیو آر614 کے ذریعے بے نظیر ایئرپورٹ پہنچے تھے لیکن بغیر ویزے کے پاکستان آنے پر دونوں کو ڈی پورٹ کردیا گیا۔

Sunny

13°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 47%
Wind: NW at 17.70 km/h
Saturday 5°C / 14°C Sunny
Sunday 7°C / 16°C Partly cloudy
Monday 10°C / 18°C Partly cloudy
Tuesday 13°C / 18°C Sunny
Wednesday 11°C / 18°C Sunny
Thursday 10°C / 17°C Sunny
Friday 10°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ