ہیڈلائنز


قومی اسمبلی میں سردار ایاز صادق سمیت 4 نئے اراکین نے حلف اٹھا لیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران 4 نومنتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا۔ قائم مقام اسپیکر مرتضی جاوید عباسی کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران 4 نومنتخب اراکین اسمبلی نے حلف اٹھایا اور چاروں اراکین نے اردو زبان میں حلف لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں سردار ایاز صادق، ریاض الحق جج، بابر نواز خان اور ڈاکٹرشازیہ سومرو شامل ہیں۔ حلف اٹھانے کے بعد اراکین نے تمام نومنتخب اراکین کو مبارکباد دی تاہم تحریک انصاف کی رکن شیریں مزاری نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کے رولز آف بزنس کے مطابق پہلے قومی اسمبلی کے اسپیکر کا انتخاب ہونا تھا جس کے بعد معمول کی کارروائی ہوتی لیکن قائم مقام اسپیکر نے ایسا نہیں کیا جو کہ رولز آف بزنس کی خلاف ورزی ہے۔

Partly cloudy

18°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 46%
Wind: SE at 6.44 km/h
Sunday 11°C / 20°C Mostly sunny
Monday 11°C / 20°C Sunny
Tuesday 13°C / 18°C Partly cloudy
Wednesday 11°C / 20°C Sunny
Thursday 10°C / 20°C Sunny
Friday 11°C / 17°C Sunny
Saturday 12°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ