ہیڈلائنز


ایم کیو ایم نے قومی اسمبلی سے استعفے واپس لینے کیلئے درخواست جمع کرا دی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: ایم کیوایم نے قومی اسمبلی سے دیئے جانے والے استعفے واپس لینے کے لیے درخواست جمع کرادی۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے دیئے گئے استعفے واپس لینے کے لیے درخواست جمع کرادی۔ ایم کیوایم کے وفد نے قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی جاوید مرتضیٰ عباسی کے نام درخواست جمع کرائی جسے قومی اسمبلی سیکٹریٹ کے افسران نے وصول کیا۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ ایم کیوایم کے 2 اراکین خالد مقبول صدیقی اور آصف حسنین ملک سے باہر ہیں جس کے باعث ان کے استعفے واپس لیے جانے کی درخواست جمع نہیں کرائی جاسکی۔ واضح رہےکہ ایم کیوایم اور حکومت کےدرمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد متحدہ نے پہلے مرحلے میں سینیٹ سے استعفے واپس لے لیے ہیں جب کہ دوسرے مرحلے میں قومی اسمبلی سے استعفے واپس لے کر اسمبلی اجلاس میں شرکت کی جائے گی اور تیسرے مرحلے میں ایم کیوایم سندھ اسمبلی سے استعفے واپس لے گی۔

Clear

20°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 50%
Wind: NW at 11.27 km/h
Saturday 20°C / 29°C Sunny
Sunday 22°C / 28°C Mostly sunny
Monday 20°C / 27°C Mostly sunny
Tuesday 18°C / 26°C Sunny
Wednesday 18°C / 26°C Sunny
Thursday 22°C / 26°C Sunny
Friday 19°C / 26°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ