ہیڈلائنز


صدرمملکت سے وزیراعظم کی ملاقات، ملکی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین سے وزیراعظم نواز شریف نے ایوان صدر میں ملاقات کی جس میں قومی امور سمیت ملکی سلامتی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق صدرممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں قومی اموراور ملکی سلامتی کی صورت حال پربات چیت سمیت آپریشن ضرب غضب اورکراچی آپریشن پرتبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات کے دوران صدرممنون حسین نے وزیراعظم اوران کی اقتصادی ٹیم کی پالیسیوں پراطمینان کا اظہارکیا۔ صدرممنون حسین کا کہنا تھا کہ ملک کے معاشی اعشاریے بہترہورہے ہیں، حکومت صحت اور تعلیم کے شعبوں پر بھی خصوصی توجہ دے تاکہ عوام کا معیار زندگی بہترہو۔ صدر مملکت نے امید کا اظہار کیا کہ حکومت معیشت کی بہتری کے لئے مزید اقدامات کرے گی اور ملک میں دہشت گردی اوربد امنی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

Sunny

28°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 65%
Wind: SSE at 11.27 km/h
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ