ہیڈلائنز


اسلام آباد بلدیاتی انتخابات، پولنگ بلاتعطل ساڑھے 10گھنٹے جاری رہیگی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی دارالحکومت میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پولنگ کا وقت صبح 7 بجے سے شام ساڑھے 5 بجے تک رکھاگیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے دوران ہر ووٹر کو بیک وقت 6 مختلف بیلٹ پیپرز فراہم کئے جائیں گے جس کی وجہ سے پولنگ کا عمل سست ہوسکتا ہے، اس لئے ووٹرز کی سہولت کے لئے پولنگ کا وقت بڑھا دیا گیا ہے۔ ووٹرز کی سہولت کی خاطر پولنگ صبح سات بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک بلاتعطل ساڑھے دس گھنٹے جاری رہےگی۔ واضح رہے کہ ملکی تاریخ میں اسلام آباد میں 30 نومبر کو پہلی مرتبہ بلدیاتی انتخابات ہورہے ہیں۔

Scattered thunderstorms

29°C

اسلام آباد

Scattered thunderstorms
Humidity: 53%
Wind: SW at 11.27 km/h
Monday 23°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 31°C Sunny
Friday 26°C / 31°C Sunny
Saturday 28°C / 30°C Scattered thunderstorms
Sunday 26°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ