ہیڈلائنز


کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ تنازع ہے، بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں، پاکستان

Written by | روزنامہ بشارت

نیویارک: پاکستان نے بھارت کی جانب سے کشمیر کو اٹوٹ انگ قراردیئے جانے کے دعوے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ تنازع ہے۔ سرکاری خبر رساں ادارے کےمطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تھرڈ کمیٹی کے اجلاس میں پاکستانی سفارتکار دیار خان نے کہا کہ سلامتی کونسل کی متعدد قراردادوں میں کشمیر کی متنازعہ حیثیت بیان کی گئی ہے اور مسئلہ کشمیر کو آزادانہ اور غیر جانبدارانہ طریقے سے حل کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ دیار خان نے بھارت کی جانب سے کشمیر کو اٹوٹ انگ قرار دیئے جانے کے دعوے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ تنازع ہے۔ دیار خان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے دہشت گردی کے الزامات اصل مسئلے سے توجہ ہٹانے کی سوچی سمجھی سازش ہے اور ان ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

Clear

25°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 70%
Wind: N at 11.27 km/h
Monday 22°C / 29°C Sunny
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 31°C Sunny
Friday 24°C / 31°C Sunny
Saturday 25°C / 31°C Sunny
Sunday 25°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ