ہیڈلائنز


شمالی وزیرستان کا 89 اور خیبرایجنسی کا 87فیصد علاقہ دہشتگردوں سے خالی کرا لیاگیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے كہا ہے كہ شمالی وزیرستان ایجنسی كا 89 فیصد اور خیبر ایجنسی كا 87 فیصد علاقہ دہشت گردوں سے خالی کرالیا گیا ہے جب کہ دہشت گردی كی آماجگاہوں اور مالی مدد كرنے والوں كے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔ سینیٹ کے اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف كی جانب سے ایوان كو تحریری طور پر بتایا گیا كہ آپریشن ضرب عضب كے آغاز سے 359 افراد شہید ہوئے جب كہ آپریشن كے ذریعے شمالی وزیرستان كا 89 اورخیبر ایجنسی كا 87 فیصد حصہ دہشتگردوں سے پاک ہوگیا ہے۔ انہوں نےسینیٹ كو بتایا كہ دہشت گردوں كی مالی معاونت كرنے والوں كے خاتمہ تک آپریشن جاری رہے گا، آپریشن ضرب عضب كثیر المقاصد ہے اس كا مقصد مجموعی طور پر دہشتگردی كے خطرے سے نمٹنا ہے لہٰذا ملک میں كہیں بھی بشمول فاٹا میں دہشت گردی كی آماجگاہوں اور ان كی مالی امداد كرنے والوں  كے خاتمے تک یہ آپریشن جاری رہے گا۔
سینیٹر كلثوم پروین كے سوال كے تحریری جواب میں وزارت دفاع كی جانب سے بتایا گیا كہ 2013 میں جنگ بندی كی 464 خلاف ورزیاں كی گئیں، بھارت كی جانب سے فائرنگ كے باعث 10 فوجی جوانوں اور 6 شہریوں  نے جام شہادت نوش كیا جب كہ 24 فوجی جوان اور 89 شہری زخمی ہوئے۔ 2014 میں جنگ بندی كی 315 خلاف ورزیاں كی گئیں جس سے 2 فوجی جوان اور 18 شہری شہید ہوئے جب كہ 24 جوان اور 74 شہری زخمی ہوئے، 2015 میں 9 ستمبر تک جنگ بندی كی 218 خلاف ورزیاں ہوئیں جس سے ایک فوجی جوان شہید اور 33 شہری شہید ہوئے، 16 جوان اور 129 شہری زخمی ہوئے۔

Mostly cloudy

12°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 50%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Sunday 12°C / 20°C Mostly sunny
Monday 12°C / 20°C Mostly sunny
Tuesday 12°C / 20°C Mostly sunny
Wednesday 12°C / 18°C Sunny
Thursday 11°C / 18°C Sunny
Friday 11°C / 17°C Sunny
Saturday 11°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ